اے آر وائی نیوز کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے پرانے کارکن اور کنٹرولر نیوز نے اچانک استعفا دے دیا ہے۔۔پپو کے مطابق کنٹرولر نیوز نے اب تک نیوز میں بطور ڈائریکٹر نیوزکے عہدے کا کنٹریکٹ بھی سائن کرلیا ہے۔۔پپو کے مطابق کنٹرولر نیوز ایک عرصے سے ترقی نہ ملنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے، جب کہ نیوز روم میں کام کرنے والے اہم عہدوں پر تعینات کئی سینئرز بھی ان دنوں دوسرے چینلز میں جاکر ملاقاتیں کررہے ہیں۔۔اور کسی اچھی آفر کے انتظار میں ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے کنٹرولر نیوز ان دنوں اے آر وائی میں نوٹس پیریڈ پر ہیں اور اس مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی ابتک نیوزمیں بطور ڈائریکٹر نیوز اپنے نئے فرائض انجام دیں گے۔۔واضح رہے کہ ابتک نیوز کے پرانے ڈائریکٹر نیوز پہلے ہی استعفا دے کر نیوزون جوائن کرچکے ہیں۔۔
![shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2019/08/ARY-news-800x320.png)
اے آر وائی نیوز کی بڑی اہم وکٹ گرگئی۔۔
Facebook Comments