اے آر وائی نیوز کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف کےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کیلئے ہتک آمیز جملوں کے استعمال کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آج سے اے آر وائی نیوز کا ہر سطح پر مکمل بائیکاٹ کرتی ہے۔اے آر وائی نیوز کو نہ ہی ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والے کسی پروگرام میں مدعو کیا جائے گا اور نہ ہی کسی ٹاک شو میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوئی بیپر یا خبر اے آر وائی نیوز سے شیئر نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments