اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی انتظامیہ کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوزکے مارننگ شو کو دسمبر یعنی اگلے ماہ بند کردیاجائے کیوں کہ یہ شو اب تک ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے جب کہ اس شو کی اب تک ریٹنگ بھی نہیں آرہی دوسری طرف اے آر وائی ڈیجیٹل کا مارننگ شو مسلسل ٹاپ پوزیشن پر ہے جسے صرف ایک خاتون اینکر ندایاسر کرتی ہے جب کہ اے آر وائی نیوزکے مارننگ شو کو اینکر جوڑی مدیحہ نقوی اور شفاعت علی مل کرکرتے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ شو کی ٹیم کو بتادیا گیا ہے کہ وہ دسمبر تک اس شو کو کرینگے جس کے بعد وہ اپنا کوئی بندوبست کرلیں، اس حوالے سے جب مارننگ شو کی ٹیم کے ایک دو کارکنوں سے بات ہوئی تو انہوں نے اس بارے میں لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں اس فیصلے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔۔ بلکہ الٹا انہوں نے پپو سے سوال کیا کہ جن لوگوں کو جیونیوز اور سما سے توڑ کر اس شو کے لئے لایا گیا تھا اب وہ بیچارے کہاں جائیں گے؟؟
اے آر وائی نیوز کا مارننگ شو بند کرنے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments