ARY News BOL News and Capital News islamabad Offices Sealed

3 چینل کے دفاتر سیل کردیئے گئے

سی ڈی اے نے تین نجی چینلز کو  سیل کر دیا ، سی ڈی اے اور انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکوٹ کے احکامات کی روشنی میں نجی چینلز کو سیل کیا، رہائشی  علاقوں سے نجی چینلز کو منتقل ہونے کے لئے 2 ماہ کا وقت دیا گیا تھا ،سی ڈی اے  انتطامیہ  نے  آج عدالتی احکامات کی روشنی میں تین نجی چینلز کو سیل کیا گیا ، سیل کئے جانے والے تین چینلز میں اے آر وائے، کیپیٹل ، اور بول نیوز شامل ہیں۔۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج حکم دیاتھا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم میڈیا دفاتر سےمتعلق عدالتی احکامات پر کل تک عملدرآمد کرایا جائے، سی ڈی اے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ کل جمع کرائے ،عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا دفاتر یکم اگست تک منتقل کئے جانے تھے، چالیس اضافی دن گزرجانے کے بعد بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہ ہوسکا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں