ریٹنگ میں نیوز اور انٹرٹینمنٹ میں پہلی پوزیشن پر کافی عرصے سے براجمان اے آر وائی گروپ بھی اب جیوگروپ کے نقش قدم پر چلنے لگا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ سے اوپر والوں کی سیلری اب تک نہیں ملی،جب کہ یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ کچھ پتہ نہیں کب تک سیلری آئے گی۔۔ اے آر وائی نیوزکے بڑے صاحب نے ایک میٹنگ میں صاف کہہ دیا ہے کہ آگے حالات مزید خراب ہونے جارہے ہیں۔۔پپو کے مطابق جیونیوز میں جس طرح کارکنان سیلری کو ترس رہے ہیں کچھ ایسا ہی اب اے آر وائی میں ہونے جارہا ہے،جس کی بظاہر کوئی وجہ سامنے نہیں۔۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ چوبیس یا پچیس جون کو (دو روزپہلے) ایچ آر ہیڈ نے نیوزروم کا چکر بھی لگایاجو چونکا دینے والی بات ہے کیوں کہ وہ کبھی نیوزروم کا رخ ہی نہیں کرتے،پپو نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید اب یہاں بھی چھانٹیوں کا عمل شروع ہوجائے۔۔پپو نے اے آر وائی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ ہر کام میں جیونیوزکی نقل اچھی بات نہیں۔۔ کوشش کریں جیوآپ کی نقل کرے۔۔
اے آر وائی بھی جیونیوز بننے لگا۔۔
Facebook Comments