اے آر وائی نیوز کے ویب ڈپارٹمنٹ میں بالآخر لمبے وقفے بعد انکریمنٹس لگ گئے اور کارکنوں کی سیلری میں ساٹھ فیصد تک اضافہ کردیا گی، ادارے سے 2 ماہ پہلے بڑے پیمانے پر ڈاؤن سائزنگ ہوئی تھی جس میں ڈیجیٹل میڈیا ڈپارٹمنٹ سے بھی 2 سینئر اور محنتی صحافیوں کو بھی نکالا گیا۔۔اب چند دن قبل ڈپارٹمنٹ کے 95 فیصد لوگوں کو انکریمنٹ لیٹر دیا گیا ہے، انکریمنٹ حاصل نہ کرسکنے والے زیادہ تر نئے افراد ہیں یعنی ایسے ورکرز جو حال ہی میں بھرتی ہوئے یا انہیں سال بھی نہیں ہوا۔۔ انتظامیہ نے بالآخر طویل عرصے بعد ویب ٹیم کا مطالبہ پورا کیا اور اچھا انکریمنٹ کیا، تمام افراد کا انکریمنٹ کم از کم بھی ساٹھ فیصد سے زائد ہے جو ایک اچھی روایت ہے پپو کا کہناہے اے آر وائی کے اس اقدام سے صاف ظاہرہے کہ میڈیا بحران مصنوعی ہے مالکان اگر چاہیں تو ورکرز کا خیال رکھ سکتے ہیں پپو نے سوال کیاہے کہ اے آروائی نیوز چینل مالکان کی تنظیم پی بی اے کا رکن ہے کیا پی بی اے کے دیگر اراکین بھی اپنے ورکرز کا اسی طرح خیال رکھیں گے؟؟
اے آروائی میں انکریمنٹ لگ گئے۔۔
Facebook Comments