پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ عوام کتنے باشعور ہوچکے ہیں، اے آر وائی کو دبا کر یا فیملیز پر تشدد سے عوام میں مزید بے چینی ہی پھیلے گی۔اداکار منیب بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت فاشزم کا شکار ہے، 25 مئی کو جس طرح کا ظلم کیا گیا وہ کبھی نہیں دیکھا گیا، رات کو دو بجے لوگوں کے گھروں میں جا رہے ہیں، فیملیز کے اوپر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، اس طرح کے ظلم سے عوام میں مزید بے چینی پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈری ہوئی ہے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کو جیل میں ڈال دیں اور غدار بنادیں، عمران خان کو غدار وہ بنا رہے ہیں جو 30 سال تک ملک کو لوٹ کر کھاگئے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ خوف پھیلا کر مجھے سائڈ پر کرکے نواز شریف کو ڈرائی کلینر سے گزار کر لایا جائے لیکن یہ ہوگا نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ اے آر وائی کو دبا بھی دیں تو سوشل میڈیا کو تو کوئی نہیں روک سکتا، عوام میں وہ شعور اور بیداری آگئی ہے جو اس سے پہلے نہیں تھی۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی این او سی منسوخ کردی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ قدم ایجنسیوں کی منفی رپورٹ کی بنا پر اٹھایا گیا ہے۔
![media se guftgu par pabandi ke khilaaf darkhuast daair](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/05/imran-khan-800x320.jpg)
اے آروائی کو دبادیں سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان۔۔
Facebook Comments