پولیس کی کاروائی , اے آر وائی نیوز کا نام استعمال کرنے والے جعل ساز گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا ۔۔ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے میڈیا کو بتایا کہ اے آروائی نیوز مانسہرہ کے رپورٹر طاہر شہزاد کی درخواست پر جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، ملزم کے بین الصوبائی گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاہے جاری ہیں ملزم کے قبضہ سے اے آر وائی کاجعلی لوگو اور موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے غیر قانونی طور پراے آر وائی نیوز کا نام استعمال کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزم کا تعلق ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے ہے اور وہ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر بھی لکھتا تھا جبکہ اسکے پاس ڈاکٹر کی ڈگری بھی نہیں ہے۔ گروہ میں شامل خواتین اور دیگر ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گروہ میں شامل بیرون ملک مقیم ایڈمن کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی رجسٹرڈ ادارے کا نام ،برانڈ یالوگو بغیر اجازت اور اتھارٹی کے استعمال کرنا جرم ہے اور ایسے دیگر افراد،کے خلاف بھی جلد جعلسازی کی کاروائی کی جاسکتی ہے جو کسی بھی رجسٹرڈ ادارے کا نام,لوگو وغیرہ بلااجازت استعمال کر رہے ہیں۔