humayu saeed ne bhaarti filmo ki numaish ki himayat kardi

اے آروائی کی بندش ہزاروں ملازمین کی روزی کا مسئلہ ہے

ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچ گئے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش ساڑھے چار ہزار ملازمین کی روزی کا مسئلہ ہے، اے آر وائی نیوز سے پندرہ بیس سال سے وابستہ ہوں ۔ سُپر اسٹار نے کہا کہ اے آر وائی مالکان کو محب وطن پایا، یہ ہر کام پاکستان میں اور پاکستان کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز کو فوری بحال کیا جائے۔اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے مظاہرے میں شرکت کے دوران کہا کہ سب سے پسندیدہ چینل کو آپ کیسے بند کر سکتے ہیں، چینل کی بندش 4 ہزار خاندانوں کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینل بند رہا تو ملازمین کے گھروں کا چولہا کیسے چلے گا، اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کی جائے۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں