ary ki bahali keliye kp assembly mein qarardaar manzoor

اے آروائی کی بحالی کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور۔۔

خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے اس کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں اے آر وائی نیوز کے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی منسوخی کی شدید مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود اے آروائی نیوزکی ٹرانسمیشن بحال نہیں کی گئی۔۔قرارداد میں اے آروائی کی فوری طور پر بحالی مطالبہ کیا گیا ہے۔۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی منسوخی کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ تاہم پورے ملک میں ٹرانسمیشن بدستور معطل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں