ary ke sath kharay hein CRA

اے آروائی کے ساتھ کھڑے ہیں، سی آر اے۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اے آر وائی نیوز  کے لائسنس  کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چینل کی نشریات کو فی الفور بحال کیا جائے۔ مشترکہ بیان میں صدر کاشف ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ریحان چشتی نے کہا کہ ہم اے آر وائی کا لائسنس معطل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پیمرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اے آر وائی کا  لائسنس فوری طور پر بحال کرے لائسنس معطل اور چینل کے لائسنس کی بندش سے ہزاروں صحافیوں اور چینل میں کام کرنے والے دیگر افراد کا روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ایسے اقدام سے گریز کیا جانا چاہیے۔پیمرا فی الفوراس آمرانہ اقدام کو واپس لے۔۔ملک میں برھتی مہنگائی نے پہلے ہی صحافیوں کا گزارا کرنا مشکل کررکھا ہے ایسے میں لائسنس معطل کرنے سے مزید گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سی آر اے اپنے صحافیوں بھائیوں اور اے آر وائی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں