ary ke reporter par fard jurm aaid

اے آروائی کے رپورٹر پر فردجرم عائد۔۔۔

کراچی کی مقامی عدالت نے اے آروائی نیوزکے رپورٹر سنجے سادھوانی اور دیگر پر فردجرم عائد کردی۔۔ ملزمان کا کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت سیشن جج جنوبی کے روبروسندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی کا سنجے سادھوانی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیربلدیات سعید عدالت میں پیش ہوئے۔۔عدالت نے صحافی سنجے سادھوانی و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ۔ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔۔ صحافی سجنے سادھوانی و دیگر کی جانب سے بیرسٹر معیز جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔۔اس موقع پر صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف خبریں چلائی گئیں ہیں مجھے انصاف نہیں مل رہا ہے،گزشتہ تین سالوں سے کیس چل نہیں رہا ہے، صحافی سنجے سادھوانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خبر پر آج بھی قائم ہیں، عدالت کے روبرو تمام ثبوت پیش کریں گے، واضح رہے کہ کیس میں اینکرپرسن کرن ناز بھی نامزد ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں