پاکستانی عوام اور سرمایہ دار کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، لوگوں کی جانب سے نہ صرف انفرادی طور پر فلاحی کام سرانجام دیے جارہے ہیں بلکہ حکومت کی بھی مدد کی جارہی ہے جس میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال بھی شامل ہوئے ہیں۔کراچی کنگز اور اے آروائی کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ٹیسٹنگ کٹس کی ہے۔ وہ حکومت کو کورونا وائرس کیلئے 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مہیا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایسی موبائل ٹیسٹنگ کٹس بھی منگوائیں گے جن کے ذریعے لوگوں کو گاڑی سے اتارے بغیر ہی ان کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا اور 15 سے 20 منٹ میں رپورٹ انہیں موبائل فون پر بھیج دی جائے گی۔سلمان اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سےپھیل رہاہے، کورونا کو پھیلنےسے روکنےکیلئےسب کو گھروں میں بیٹھناچاہیے، ہمیں اس صورتحال میں ایک ہو کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے، جو بھی مددکرناچاہتا ہے وہ حکومت سے مل کر اقدامات کرے، حکومت اپنے لیول پر صورتحال سےنمٹنے کے اقدامات کررہی ہے۔خیال رہے کہ سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے بھی مالک ہیں۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے طبی عملے کیلئے 50 ہزار سرجیکل ماسک عطیہ کرنے کااعلان کیا تھا۔
اے آر وائی کے مالک کا 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کا عطیہ۔۔
Facebook Comments