ary ke reporter par fard jurm aaid

اے آروائی کےغریب ملازمین نئی اذیت سے دوچار۔۔

اے آر وائی تنخواہوں میں ای او بی آئی، میڈیکل اور دیگر مد میں کٹوتیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے کم تنخواہوں والے نچلے طبقے کے غریب ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس شدید مہنگائی میں تیس سے پینتیس ہزار والی تنخواہوں کے ملازمین کے ای او بی آئی، میڈیکل اور انشورنس کی مد میں چار سے پانچ ہزار روپے ہر ماہ کاٹ لئے جاتے ہیں جس کے باعث ان غریب ملازمین کا گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اے آر وائی میں ملازمین کو دو طرح کی انشورنس کرائی جاتی ہے، ایک میں قدرتی موت پر تیس لاکھ اور حادثاتی موت پر ساٹھ لاکھ لواحقین کو ملتے ہیں جب کہ دوسری انشورنس جو ذرا مہنگی ہوتی ہے اس میں قدرتی موت پر ایک کروڑ اور حادثاتی موت پر دو کروڑ لواحقین کو دیئے جاتے ہیں۔اسی طرح میڈیکل یعنی ہیلتھ انشورنس کی کٹوتی بھی اہل خانہ کی تعداد کے حساب سے کاٹی جاتی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کچھ ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈز نے منگل کے روز حاجی صاحب سے گیٹ پر روک انہیں اپنا یہ مسئلہ بتایا جس پر انہوں نے غریب ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس معاملے میں کچھ ضرور کریں گے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اے آر وائی ملازمین کا دو سال سے کوئی انکریمنٹ بھی نہیں لگادو سال پہلے کےمقابلےمیں مہنگائی اپنے عروج پر ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ دے اور ملازمین کا انکریمنٹ لگا کر دعائیں سمیٹیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں