ARY Karachi Kings in Trouble

اے آر وائی کی کراچی کنگزمتنازع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اول دو ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ فرنچائزز کو سستے داموں کمرشل حقوق کی فروخت بتائی جاتی ہے۔ناکامی کے باوجود کراچی کنگز کی بولی منظور کی گئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حقوق لینے والی کمپنی کے آڈٹ شدہ مالی بیان موجود نہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے پہلے دو ایڈیشن کی خصوصی آڈٹ رپورٹ تیار کی جس میں بتایا گیا کہ 2017 میں پی ایس ایل کی مارکیٹ قدر 30 کروڑ ڈالرز تھی لیکن 2015 میں پی سی بی کی منتظمہ نے ابتدائی فرنچائزز کو 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں کمرشل حقوق فروخت کئے۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز سے زائد کا کنٹریکٹ اسی کمپنی کو دیا جو پہلے ہی سے بی سی پی کے لئے کام کررہی تھی۔ پی ایس ایل کے لئے معاہدوں کو وسیع پیمانے پر مشتہر نہیں کیا جاتا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے اشتہارات پی سی بی کو دستیاب نہیں ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں