ary ka anchor fia ki harasat mein

اے آروائی کا اینکر ایف آئی اے کی حراست میں۔۔

ایف آئی اے نے نجی ٹی وی اے آر وائی کے اینکر پرسن چودھری غلام حسین کو تحویل میں لے لیا ۔ اے آر وائی کے مطابق چودھری غلام حسین کے صاحبزادے نے والد کی حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹے نے بتایا کہ چودھری غلام حسین صاحب کو تیس سے چالیس لوگوں نے تحویل میں لیا ۔واقعے کے وقت چودھری غلام حسین گلبرگ میں کافی شاپ پر موجود تھے ۔اے آر وائی نیوز کے اینکر چوہدری غلام حسین کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو ایک ایسے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے جس میں وہ گواہ تھے۔۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کے صاحبزادے نے بتایا کہ ان کے والد کافی شاپ پر دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ30سے40 افراد آئے اور انہیں بتایا کہ یہ ایک مقدمہ ہے  جس میں آپ کو حراست میں لینا ہے۔۔بیٹے کے مطابق ان کے والد صاحب نے بتایا کہ یہ مقدمہ تو بہت پرانا ہےاور میری صرف اس میں گواہی ہے ، اس مقدمے میں کچھ تھا بھی نہیں ، مگر ان افراد نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ۔دوسری جانب ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بینکنگ سرکل میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے، انہوں نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات پر بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض لیا۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں، چوہدری غلام حسین کے اس مقدمہ میں بینکنگ کورٹ لاہور نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں