اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف ملازمین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر آج بھی احتجاج کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی بندش کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے چینل کو آپ کیسے بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینل کی بندش سے چار ہزار فیملیز متاثر ہوئی ہیں اگر چینل بند رہا تو ملازمین کے گھر کا چولہا کیسے چلے گا۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ پریشانی ہماری فیملیز کی ہے جو اے آر وائی سے جڑی ہوئی ہیں اور میں بھی اسی فیملی کا حصہ ہوں۔اداکار نے کہا کہ میں اسی وجہ سے آج یہاں پر موجود ہیں کہ فیملیز پریشان ہیں کہ چینل نہیں چلے گا تو ان کا گھر کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ چینل کو جلد بحال کیا جائے تاکہ سب کی آنکھیں جو نم ہیں وہ خوشی میں تبدیل ہوجائیں مجھے امید ہے کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی چینل بند ہو۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھ سے زیادہ ملازمین اہم ہیں ان کی آواز بھی اہم ہے کیونکہ یہ بھی پاکستانی ہیں ان چار ہزار فیملیز کے لیے چینل دوبارہ اسکرین کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔
اے آروائی جلد بحال کیا جائے، فہد مصطفیٰ۔۔
Facebook Comments