مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ایک بار پھر اے آر وائی نیوز کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی خبروں کو ’فضول‘ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ٹی وی چینل نے پی ڈی ایم کی میٹنگ کے دوران مریم کے نقطہ نظر کے حوالے سے خبریں نشر کی تھیں۔تاہم مریم نے کہا کہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے نیوز چینل کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، “ایک کوڑا چینل سے کوڑا کرکٹ۔یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے اے آر وائی پر تنقید کی ہو۔ اس سے قبل انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران چینل کا مائیک ہٹا دیا تھا۔وہ سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً اے آر وائی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ مخلوط حکومت کا ماننا ہے کہ اے آر وائی نیوز پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا چینل ہے اور موجودہ حکومت کے خلاف منفی خبریں نشر کرنے میں ملوث ہے۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments