چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے اے آر وائی نیوز کی جانب سے اس کی نشریات میں رکاوٹ کے حوالے سے اٹھائے گئے مسئلے کے جواب میں کہا ہے کہ ریگولیٹر نے اس حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے دوران، انہوں نے اے آر وائی کے ترجمان سے کہا کہ وہ ان علاقوں کی معلومات فراہم کریں جہاں ٹرانسمیشن بلاک کی گئی ہے اور کیبل آپریٹرز کے نام بتائیں تاکہ اتھارٹی ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کر سکے۔سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments