اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چودھری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی گئی ، عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔ایف آئی اے کی جانب سے دو روز قبل چودھری غلام حسین کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا تھا ۔چودھری غلام حسین کے صاحبزادے کے مطابق ان کے والد کو حراست میں لینے کیلئے تیس سے چالیس لوگ آئے ۔ والد نے ایف آئی اے اہلکاروں کو بتایا کہ یہ کیس تو بہت پرانا ہے اور ان کی صرف گواہی شامل ہے اس میں براہ راست تعلق نہیں، مگر وہ صاحبان والد صاحب کو حراست میں لے کر چلے گئے ۔ عدالت کی جانب سے چودھری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی گئی ، عدالت نے چودھری غلام حسین کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
Facebook Comments