arts council ka sahafion ke ezaaz mein iftaar o ashaia

آرٹس کونسل پر نامعلوم نوجوانوں کا حملہ، بیس افراد زیرحراست۔۔

آرٹس کونسل کراچی میں میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ، پولیس نے 20 سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود آرٹس کونسل آف پاکستان میں جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے لئیے آرٹس کونسل میں اسکرین لگائی گئی تھی ،میچ کے دوران کچھ نوجوانوں کی جانب سے ایک خاتون سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی گئی جس پر وہاں موجود آرٹس کونسل کے اسٹاف نے انکو روکنا چاہا تو نامعلوم نوجوانوں نے ان پر تشدد کیا اور وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔اس دوران باہر سے مزید نوجوان پہنچ گئے اور انکے اور آرٹس کونسل کے ملازمین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔پولیس واقعہ کی اطلاع کے باوجود تصادم کو روکنے میں ناکام رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ اور حملہ کرنے والے نوجوان آرٹس کونسل کے ممبر نہیں تھے اور وہ میچ دیکھنے آئے تھے جبکہ بعد ازاں انہوں نے مزید نوجوانوں کو بھی اپنی مدد کے لئیے بلایا،بعد میں آرٹس کونسل چورنگی پر بھی مذکورہ نوجوانوں نے آرٹس کونسل کے ملازمین پر تشدد کیا جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات پر قابو پایا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے 20 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے نوجوانوں کی اکثریت آرٹلری میدان پولیس لائن کی رہائشی ہے ۔ایس ایچ او ارشد جنجوعہ کے مطابق آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے باہر سے آئے افراد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جس پر بڑی تعداد میں باہر سے لوگ آرٹس کونسل کے اندر داخل ہوئے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں