arts council ka sahafion ke ezaaz mein iftaar o ashaia

آرٹس کونسل کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پی پی پی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو، احمد چنائے، صوبائی وزیر سعید غنی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، منور سعید، اعجاز فاروقی، اسجد بخاری، غازی صلاح الدین، نورالہدیٰ شاہ، بشیر سدوزئی، عنبرین حسیب عنبر، شہزاد رضا نقوی، ڈاکٹر ایوب شیخ، ڈاکٹر ہما میر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر دانیال عمر، محمد اقبال لطیف، قدسیہ اکبر، نصرت حارث نے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر سال صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ کا اہتمام کرتے ہیں جس کا بنیادی مقصد تمام صحافیوں کو پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونے والے پروگراموں میں کی کوریج میں الیکٹرانک، پرنٹ، بلاگرز اور سوشل میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، میں تمام صحافیوں کا آرٹس کونسل آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ صحافیوں کے اعزاز میں افطار و عشائیہ میں الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا، بلاگرز اور سوشل میڈیا کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں