artist sport fund keliye darkhuaston ko wasooli

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کیلئے درخواستوں کو وصولی۔۔

محکمہ اطلاعات وثقافت  پنجاب کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے لیے درخواستیں کی وصولی شروع  کردی گئی۔حکومت پنجاب کی جانب سے فنکاروں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی سماجی و معاشی سرپرستی کیلیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ2023-24کے لیے درخواستوں کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں جن میں فلم،ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، رقص، مصوری، خطاطی، مجسمہ سازی، تکنیکی شعبہ جات،ایڈیٹرز، ساؤنڈ ریکارڈرز، لائٹس مین، کیمرہ مین، اسٹنٹ مین، میک اپ آرٹسٹ شامل ہیں،میں ٗآرٹسٹ اپنی درخواستیں لاہور آرٹس کونسل الحمرا، پنجاب آرٹس کونسل اور متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر آف پنجاب آرٹس کونسل میں جمع کروا سکتے ہیں۔درخواست گزار کی اہلیت کے لیے 25برس کا تجربہ لازم ہے جبکہ 35ہزار سے کم آمدنی والے آرٹسٹ ہی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درخواست دینے کے اہل  ہوں گے۔آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں مرد فنکاروں کے لیے عمر کی حد کم از کم 50جبکہ خواتین کے لیے عمر کی حد کم از کم 45برس رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس پروگرام میں صرف صوبہ پنجاب کے آرٹسٹ ہی 4اگست تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ خواہش مند فنکار محکمہ اطلاعات وثقافت کی ایپ ”فنکار“کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔معذور فنکاروں کے لیے عمر و تجربہ کی کوئی قید  نہیں ہے۔ مزید برآں تمام فنکاروں کی موجودہ وہ فہرست جس کی بنیاد پر وہ ماہانہ وظیفہ وصول کر رہے ہیں، مالی سال 2022-23کے اختتام سے منسوخ تصور ہوگی۔مالی سال 2023-24میں وظیفہ /مالی امداد حاصل کرنے کے اہل صرف وہ فنکار ہوں گے جو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے، درخواست نہ دینے والے فن کاروظیفہ/مالی امداد کے اہل تصور نہیں ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں