یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طلبہ پر غیر نصابی پروگراموں کے لیے پروفیشنل گلوکاروں، کامیڈینز اور پرفامرز کو بلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی اس لیے لگائی ہے کہ طلبا نے آڈیٹوریم کا کمرشل استعمال شروع کردیا تھا۔یونیورسٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،کسی بھی غیر نصابی تقریب، کنسرٹ اور طلبہ سوسائٹی کے فنکشن میں گلوکار،کامیڈین اور پرفارمر کو مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ن نوٹیفیکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ طلبہ کسی تقریب کی ٹکٹیں فروخت کرنے میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
Facebook Comments