electronic crimes act mein bohot khamian hein wafaqi secretary ka aetraf

ارشدشریف قتل،قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور۔۔

قومی اسمبلی میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس  سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس کے دوران صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف قراراد  وفاقی وزیر شازیہ مری نے پیش کی ، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان  سینئر صحافی کے قتل کی مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔ ایوان  ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرتا ہے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ، وزیر اعظم نے کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ہمیں امید ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی جلد انکوائری مکمل ہوگی ، ارشد شریف کے اہلخانہ  سے تعزیت کرتے ہیں ، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ۔متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے ارشد شریف کو شہید قرار  دیا، کہا کہ ارشد شریف کو شہید کر دیا گیا ، افسوسناک واقعہ ، صحافیوں کا قتل معمول بن چکا ،  ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں ،ارشد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں