امریکا نے اینکر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ کن حالات میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی ہے، لیکن ہم اس کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہیں۔پاکستانی صحافی کی جانب سے ارشد شریف کے قتل اور پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پہلے تو میں آپ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، میں ارشد شریف کے ساتھیوں، ان کے چاہنے والوں، اہل خانہ اور ان تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جو ان سے اور ان کے کام سے واقف تھے، ارشد شریف کی وفات پر ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے‘۔ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی او ر ان کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ عارف علوی مقتول صحافی کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔دوسری جانب ر حیم یارخان‘خانیوال ‘لودھراں ‘میاں چنوں ‘لیاقت پور اور راجہ رام میں اینکر کےقتل پر صحافیوں نے احتجاج کیا ‘سیاسی وسماجی رہنمائوں نے قتل کی مذمت کی ۔ صحافی برادری نے سیاہ پٹیاں باندھ کربھرپوراحتجاجی مظاہرہ اورنعرہ بازی کی اور کینیا میں فائرنگ سے ارشدشریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقات اورفوری انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی جائیں، امریکا۔۔
Facebook Comments