arshad sharif azkhud notice case ki aaj samaat

ارشدشریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی درخواست پر سماعت۔۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی اب تک ہونے والی سماعتوں کے تمام آرڈرز پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے دوران شعیب رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ گزشتہ سماعت کے عدالتی حکم پر ہم نے آرڈر شیٹس جمع کرا دی ہیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے آرڈر شیٹس دیکھی ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈر شیٹس دیکھی ہیں، یہی معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تحریری طور پر جواب دیں کہ یہاں کون سا کیس ہے اور سپریم کورٹ میں کون سا معاملہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں