ارشد شریف قتل کیس میں کینیا نے اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے لیے باہمی قانونی مدد کی حکومت پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، اسپیشل جے آئی ٹی ہفتے کی شام دبئی روانہ ہوگئی۔۔ جہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد ٹیم کینیا جائے گی اور ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے شواہد جمع کرے گی۔سپیشل جے آئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سے تفتیش کرے گی، کینیا حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کرے گی۔۔۔ کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی جائے وقوع کے ساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔۔۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور خزانہ نے اس اسپیشل جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔۔۔ دونوں وزارتوں کی معذرت کے بعد جے آئی ٹی کے لیے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں 1 کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کیے ہیں۔۔۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی ہمراہ ہیں۔۔
ارشد شریف قتل، کینیا قانونی مدد کیلئے رضا مند۔۔
Facebook Comments