ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے معاملے پر پاکستان کینیا حکومت سے رابطے میں ہے اور دو رکنی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا جبکہ ٹیم اپنی رپوٹ وزرات داخلہ کو دے گی۔ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ارشد شریف قتل کے حوالے سے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کینیا میں ہے جس نے اپنے طور پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستان بھی کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہے، پاکستان کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور پولیس کے سربراہ سے بھی ملاقات کر کے تفتیشی رپورٹ کو مکمل کیا۔ ٹیم وطن واپسی پر یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے حوالے کرے گی۔
Facebook Comments