aqwam mutehda ke numainda ki arshad shareef qatal ki tehqeqaat tez karne ka mutalba

ارشدشریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ عمران ریاض اور صدیق جان کی جانب سے حامد میر کی درخواست میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کر لی، چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی و اینکر حامد میر کی درخواست کی سماعت کی تو حامد میر اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق کے ہمراہ پیش ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ کی کارروائی کے آرڈر ساتھ لگا دئیے ہیں ، بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو رہا، چیف جسٹس نے کہا یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے تو ہائیکورٹ کو نہیں سننا چاہئے ہم اس پر اٹارنی جنرل کو نوٹس کر کے ان سے معاونت مانگ لیتے ہیں بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں