arshad sharif azkhud notice case ki aaj samaat

ارشدشریف قتل کیس کا کینیا میں ٹرائل شروع۔۔

صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا کیس کجیادو ہائی کورٹ میں شروع ہوگیا ہے جہاں درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا تھا، جس کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ارشد شریف کو گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ ایک اور پاکستانی شہری کے ہمراہ کار میں نیروبی کے باہر ایک چیک پوائنٹ سے گزر رہے تھے جہاں پولیس نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔ نیروبی پولیس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر گولی لگی جب اسی طرح کی ایک اور کار کی تلاش کی جا رہی تھی جو کہ بچے کے اغوا میں ملوث تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں