media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

ارشدشریف قتل کیس، یواین کا فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے کا مطالبہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا ہے کہ شہید صحافت ارشد شریف کے قاتلوں تک پہنچنا پاکستان و کینیا کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ارشد شریف کے قاتلوں کا سراغ نہ لگانا پاکستان و کینیا دونوں ممالک کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اسلئے اب اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائینڈنگ کمشن تشکیل دے۔ پی ایف یو جے  کے صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ  جب تک ارشد شریف کے قاتل گرفتار نہیں ہوں گے اس وقت تک پی ایف یو جے صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی۔ شہید صحافت ارشد شریف کی پہلی برسی کے موقع پر  23 اکتوبر کو پی ایف یو جے نے ملک بھر کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ارشد شریف کیلئے دعائیہ تقریبات منعقدکریں ،اس کی یاد میں شمعیں روشن کریں اور اجتماعات میں ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں