pfuj ke naam khula khat

ارشدشریف قتل،عالمی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کا مطالبہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔آر آئی یو جے نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے‘‘ کا عالمی دن ارشد شریف شہید کے نام کر دیا ، بدھ کو نیشنل پریس کلب میں یاد گار شہداء پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ،احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کے بعدپارلیمنٹیرینز کمیشن فار ہیومن رائٹس ، پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک اور آر آئی یو جے کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا،سیاہ پرچم کشائی میں صحافتی تنظیموں ،سول سوسائٹی ،وکلاء،اور سیاسی رہنماؤں سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے چوکیداری کرنا ہو گی ، صحافت کے حوالے سے جو حالات اس وقت ہیں ،اس سے قبل شاید ہی کبھی دیکھے ہوں ،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے انٹرنیشنل فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کا مطالبہ کیا ہے، ارشد شریف کی شہادت سنجیدہ کیس ہے، ارشد شریف کے وارث صحافی ہیں، کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں