electronic media keliye qanoon saazi

ارشدشریف پوسٹمارٹم رپورٹ، فریقین کو نوٹسز جاری۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے حوالے سے مرحوم کی والدہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں، جسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بنچ نے  کیس کی سماعت کی تو درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ3نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ مانگی ہے،پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے پاس ہے،فیملی نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے سے انکار کردیا،پمزہسپتال انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں