media par jaarhaana hikmat amli apnane ka faisla

ارشدشریف نمبر ون تحقیقاتی صحافی تھا، عمران خان۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف پاکستان کا نمبر ون انویسٹی گیشن صحافی تھا انہیں شہید گیا اس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آذادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر کیوں جانا پڑا تحقیقات ہونی چاہے کہ کون تھے وہ لوگ جنہوں نے دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا اور پھر مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، میں اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرسکتا لیکن امید ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس درخواست کو سنیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک قانونی کی حکمرانی نہیں ہوگی پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی، ماضی میں جھوٹ بولا گیا ایشین ٹائیگر بنادیں گے لاہور کو پیرس بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی خوشحال ملک ہے وہاں قانونی کی حکمرانی ہے انصاف ہے ، جب تک انصاف نہیں ہوگا ہم ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے آئین حق دیتا ہے کہ میں نشاندہی کروں اور ایف آئی آر درج کرواؤں، جب میں مقدمہ درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی پر کیا گزرتی ہوگی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں