61 sahafion ko FIA ke notices ghair qanooni hein AINI bench ke remarks

ارشدشریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟

ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس میں جسٹس اعجاز االاحسن نے کہاکہ ارشد شریف قتل کے 3 زاویئے ہیں، ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پر کس نے مجبور کیا؟کیا پتہ لگایا گیا کہ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایاگیا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے؟کڑیاں جڑیں گی تو خود ہی پتہ چل جائے گا ارشد شریف سے جان کون چھڑانا چاہتا تھا۔ “دنیا نیوز” کے مطابق ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار خرم اور وقار کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول کو لکھ دیا،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ کینیا کی پولیس جس کہانی پر تحقیقات کررہی ہے وہ قابل قبول نہیں ، ارشدشریف قتل پر جے آئی ٹی بنانے کی یہی وجہ تھی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے والوں سے بھی تفتیش کررہے ہیں بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی،ارشدشریف پر مقدمات درج کرانے کے پیچھے کون تھا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں