arshad sharif ka samaan pakistan pohonch gya

ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے قتل نہیں کرایا، فیصل واؤڈا۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے قتل نہیں کرایا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف سے مثبت رابطہ تھا، موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی بہت بڑی بیوقوف ہوگی جو یہ کرتی،ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے قتل نہیں کرایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ آخری وقت تک ارشد شریف سے رابطے میں تھے اور اپنے موبائل فون کا فرانزک کروانے کیلئے تیار ہیں، وہ آخری وقت تک دوستی نبھانا جانتے ہیں،  ان کے  پاس اس حوالے سے جو شواہد ہیں وہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کو دے سکتے ہیں،  انہیں  آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پلیئرز پاکستان میں موجود ہیں، پی ٹی آئی کے اندر کچھ لوگ ہیں جو اس سازشی بیانیے کو مانتے ہیں، جس سازشی بیانیے کا ارشد شریف شکار ہوئے، اس ملک میں لاشوں اور خون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت ایک حادثہ نہیں ہے ، ان کا قتل ہوا ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹا دیے گئے ہیں، ان کا نہ لیپ ٹاپ ملے گا اور نہ ہی موبائل فون ملے گا۔ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں، انہیں لانگ رینج سے دو گولیاں نہیں لگ سکتیں،  ان کے سر اور سینے میں گولی ماری گئی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گولی لگ سکتی ہے تو کسی کو بھی لگ سکتی ہے، آنے والے دنوں میں بھی وہ بہت کچھ بتائیں گے اور اب نہیں رکیں گے، جو معلومات مجھے ہیں میں یہ برداشت نہیں کرسکتا، اگر مجھے قتل کیا گیا تو وہ لوگ بھی تین گھنٹے میں مارے جائیں گے، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کسی سیاسی شخصیت کا کام نہیں کہ وہ ارشد شریف کو فارم ہاؤس میں چھپائے،  ارشد شریف بھاگنے والا آدمی نہیں ہے، انہیں سازشیوں نے ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ ملک سے چلے جاؤ۔  ارشد شریف کو دبئی سے کوئی عام آدمی کینیا نہیں بھجوا سکتا،یہ لوگ اپنی خواہشات پر لوگوں کو مروانے پر تلے ہوئے ہیں، ارشد شریف کینیا میں کیا کرتا رہا؟  اس کے پیچھے بے ایمان لوگ ہیں۔ آنے والے دنوں میں تمام پردے چاک کروں گا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان پر امن احتجاج کرنے جارہے ہیں لیکن انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں، عمران خان کے لانگ مارچ میں بے گناہ اور اہم لوگوں کی لاشیں دی جائیں گی، ابھی ایک ارشد شریف شہید ہوا ہے، ابھی بہت سی لاشیں گرنی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا اعتبار جیت کر اسے باہر بھجوایا گیا  ، ارشد شریف پر 15،16 ایف آئی آرز کٹی ، وہ ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھا تو اسے ڈرایا دھمکایا گیا یہ وہ شخصیات تھیں جن پر اسے یقین کرنا ہی پڑا  ،جب وہ دبئی پہنچا تو  کہا گیا کہ کسی ادارے نے دبئی سے نکلوانے کیلئے پریشر ڈالا مگر یہ بے بنیاد بات ہے ، کیونکہ ارشد شریف ویزے کی میعاد ختم ہونے تک دبئی میں رکا ۔

فیصل واوڈا نے کہا ارشد شریف نے جس شخص پر بھروسہ  کیا وہی  سازش کر رہا تھا میں کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں ، آستینوں کے سانپوں سے متعلق  اپنے چیئرمین کو بتا چکا ہوں کہ یہ جو سازش رچائی جا رہہی ہے اس کے تانے بانے ، مقاصد کچھ اور ہیں ،  سب کو الٹی پٹری پر چڑھا دیا گیا ہے ۔ ارشد شریف اپنے مقصد ، بیانئے پر ایمانداری سے کھڑا تھا ، اسے موت کا ڈر نہیں تھا ، وہ بھاگنے والا نہیں تھا ۔ جو اس کو مقاصد بتائے گئے اس کے پیچھے ہی سازش تھی ،ارشد کو دبئی سے  کوئی عام آدمی کینیا نہیں بھجوا سکتا۔ کینیا کیوں پسند کیا گیا ، کس نے چھپایا ، کس سے رابطوں میں رہا اس کے پس پردہ  وہ منصوبہ بندی والے لوگ ہیں ،بے ایمان لوگ ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں جو میری پارٹی کو نقصان دینا چاہتے ہیں ، اپنے فائدے کیلئے لوگوں کو مروانے کیلئے تلے ہوئے ہیں۔مارچ کے اندر بھی لاشیں دی جائینگی ، خون دیا جائے گا ، اہم لوگوں کا خون دیاجائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا جب ارشد شریف نے واپس آنے کا ارادہ کیا تو وہ لوگ خوفزدہ ہو گئے ،ڈر بیٹھ گیا اور سازش کی گئی کہ اسے مروا دیتے ہیں اس طرح ایک آگ بھی بھڑک اٹھے گی ،   جب ارشد شریف ملک سے گیا اس دن سے آج تک ارشد سے رابطے میں تھا ، میرا فون موجود ہے ، کسی جگہ پر بھی فرانزک کیلئے۔ ہم جو ایک جائز مارچ کرنے کی بات کر رہے ہیں اس مارچ کی آڑ میں اصلی گیم  کوئی اور چل رہی ہے ، عمران خان پر امن مارچ کر رہا ہے مگر یہاں منصوبہ لاشیں دینے کا ہے ۔فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ ارشد شریف کے قتل کی  سازش  کے کھلاڑی پاکستان کے اندر موجود ہیں ان کے  عالمی سطح پر رابطے ہیں ، یہ وہ سازش نہیں ہے جو ہم سمجھ رہے ہیں ۔ ایک صحافی نے فیصل واوڈا سے پوچھا کہ وہ آستین کے سانپ پی ٹی آئی سے ہیں ؟، فیصل واوڈا نے جواب دیاکہ   پی ٹی آئی میں کچھ لوگ ہیں جو سازشی بیانیے کو مانتے ہیں مگر وہ پی ٹی آئی کا بیانہ نہیں ہے  ۔(خصوصی رپورٹ)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں