arshad shareef azkhud notice case

ارشدشریف کی والدہ نے انکوائری کمیشن مسترد کردیا۔۔

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کے اپنے جاری کردہ بیان سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔  اپنے ایک بیان میں ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے بیہمانہ قتل پر سیاست نہ کھیلی جائے بلکہ ایک “ہائی پاور جوڈیشل کمیشن” یا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ انکوائری کمیشن پر خاندان اور صحافی برادری کا اعتماد قائم ہوسکے، جس کرب سے ارشد شریف کاخاندان گزر رہا ہے اس میں مزید اضافے کی بجائے انصاف کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس حکومت نے ارشد شریف پر ملک بھر میں بغاوت کے کئی مقدمات درج کرائے اور ان پر اپنے وطن کی زمین تنگ کردی ، جس کی  وجہ سے انہیں ملک چھوڑ کر دبئی جانا پڑا اور وہاں سے بھی انہیں بے دخل ہونے پر مجبور کیا گیا،  اس  حکومت  نے اپنے دو ماتحت سرکاری افسران اور ایک ریٹائرڈ  جسٹس پر مشتمل کمیشن بنا دیا ہے ، کیا اس سے کسی بھی قسم کی آزادانہ تحقیقات ممکن ہوسکتی ہے؟ وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر اپنے بیان کے مطاب کمیشن کی تشکیل نو کو ممکن بنائیں۔ارشد شریف کی والدہ نے پی ایف یو جے سمیت ملک بھر کی صحافی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ارشد شریف کا خون ناحق کسی بھی صورت رائیگاں نہ جانے دیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں