arshad sharif ki walida ko qanooni haq milega | Asad Umar

ارشدشریف کی والدہ کو قانونی حق ملے گا؟ اسد عمر۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج تک ایف آئی آر کٹوانے کا قانونی حق نہیں ملا ، کیا ارشد شریف کی والدہ کویہ قانونی حق ملے گا؟، انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر، باشعور ماں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام، آپکا کردار تاریخ میں لکھا جائیگا، پاکستان کے سیاستدانوں، اسٹیبلشمنٹ اور بیرونی قوتوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کے پاکستان کے عوام پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کو تیار نہیں ، اب فیصلے عوام کریں گے اور کسی اور کے فیصلے اپنے پر مسلط نہیں ہونے دینگے،فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیانی کے بیٹے کی سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، الیکشن کمیشن فوجداری کارروائی کیلئے سیشن جج کو کیس بھیجتا اسکی کارروائی کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں