ڈائریکٹر پمز نے صحافی ارشد شریف شہید پر تشدد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 تشدد کے نشانات ملے ، ان کے 4 ناخن بھی نہیں تھے ۔ “جیو نیوز ” کے پروگرام “آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے پمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایاکہ پوسٹمارٹم میں ارشد شریف کے جسم پر 12 تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ ان کی دائیں کلائی پر تشدد کے نشانات ملے، سیدھے ہاتھ کی 4 انگلیوں کے ناخن نہیں تھے ، بائیں ہاتھ کی انگلی پر بھی زخم کا نشان ملا ہے ۔ اس حوالے سے فرانزک ہو رہ اہے جسکی رپورٹ میں سامنے آسکے کہ کس حد تک تشدد ہوا۔ پمز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں کینیا سے پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں ملی ، ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے پوسٹمارٹم کیلئے جسم کے کس حصے کو استعمال کیا ،جب ہم نے دیکھا تو ارشد شریف کے ناخن نہیں تھے ہو سکتا ہے کہ کینیا میں پوسٹمارٹم کے دوران ناخن نکالے گئے ہوں۔ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ارشد شریف کی تصاویر پمز سے ہی لیک ہوئیں، ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایسا کیسے ہوا ، ابتدائی رپورٹ پولیس کو دے دی ہے، ان کے اہلخانہ میں سے کوئی آئے گا تو رپورٹ دے دیں گے ۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کی سامنے آنے والی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس پوسٹ مارٹم کی جو تصاویر ہیں، لیک ہونے والی تصاویر ان سے ملتی جلتی ہیں۔