judicial commission par koi aetraz nahi | Rana Sana Ullah

ارشدشریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی، رانا ثنااللہ۔۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ارشد شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف مرحوم کو قتل کیاگیا ہے اور یہ ایک ٹارگٹڈ مرڈرتھاکینیا پولیس نے شناخت کی غلط فہمی کاجو موقف اختیار کیا تھاوہ ثابت نہیں ہوتااس میں بہت زیادہ شکوک و شبہات ہیں ،ان کاکہناتھا کہ اور اگر یہ مرڈر ہے تو اس میں دو بندے وقار اور خرم اس سے باہر نہیں ہیں ان کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں ہے ،ان کی سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا بہت ضروری ہے تاکہ تحقیقات مزید آگے بڑھ سکیں ۔۔ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15 لوگ ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دیتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیج دیتے ہیں۔ آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر قومی شاہراہوں اور موٹرویز کو کھولیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی ٹیم واپس آگئی، اُس سے بریفنگ لے لی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ٹیم کی بریفنگ کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ ارشد شریف قتل کے اصل ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم کو کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے دبئی بھی جائیں اور مزید معلومات اکٹھی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس کا ارشد شریف سے متعلق شناخت میں غلطی کا موقف ٹھیک نہیں لگتا ہے، وہاں کی پولیس شواہد دینے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کینیا کی پولیس نے پاکستان کی طرف سے مانگا گیا ڈیٹا تاحال نہیں دیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے معاملہ حکومتی سطح پر اٹھانے کا کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کینیا سے درکار ڈیٹا مل جائے گا، فائر کرنے والے کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کس سیٹ پر بیٹھا ہے، وقار احمد اور خرم احمد سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں