کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوئے والے سینئر صحافی اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی اور انہیں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔مقتول کی میت منگل کی رات گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ارشد شریف کی فیملی کے ہمراہ میت وصول کی، ان کی والدہ ،اہلیہ اور بچوں کو چہرہ دکھا کر میت وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہے جو جمعرات کی دوپہر نماز جنازہ سے قبل گھر لائی جائے گی اور فیملی کو چہرہ دکھا کر فیصل مسجد میں جا نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
Facebook Comments