اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف ان کی والدہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ “جیو نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس عامر فاروق کل ارشد شریف کی والدہ کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی شہادت کی وجہ ایک سے زائد زخم بتائی گئی ہے ۔ ارشد شریف کے سر میں بائیں سمت سے گولی لگی جس سے ان کے سر میں زخم ہوا ، دوسری گولی کمر کے اوپری حصے میں لگی اور سینے کے دائیں جانب سے نکل گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کو لگنے والی دوسری گولی نے پھیپھڑوں کو نقصان دیا ، دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید اسلحے سے فائر کی گئیں ۔
Facebook Comments