کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ، اینکرپرسنز ،دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری فیصل مسجد کے اردگردتعینات کی گئی تھی، جنازے کے شرکا کو جامع تلاشی کے بعد فیصل مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون 11 قبرستان میں کی گئی۔۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دوسری جانب سینئر صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ادا کی گئی۔کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ہیڈ آفس کے باہر ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سٹاف ممبران سمیت صحافیوں، مقامی سیاسی وسماجی رہنما، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، کشمور، کندھ کوٹ، سکھر سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعائیں کیں۔
ارشد شریف کی اسلام آباد میں تدفین۔۔
Facebook Comments