ارشدشریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔۔

اینکر پرسن ارشد شریف کی  ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت  گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی ۔ پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل ہورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹمارٹم کیا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے کے باعث ہوئی ، ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے  تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی ۔ مقتول کے دل ، گردے ، پھیپھڑے ، معدے سے نمونے  لے کر سائنس لیب بھجوا دیے گئے ، فرانزک کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، ان کے دل گردے پھیپھڑے، معدے اور جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی، موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ رمنا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے ، پمز آٹھ رکنی بورڈ نے ضروری سمجھا پوسٹ مارٹم میں ریڈیالوجسٹ کی خدمات لی جائیں، ریڈیالوجی کے ماہرین نے سٹی اسکین اور ایکسرے کروایا اور رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا، جب تک سیمپلز کی فائنل رپورٹ نہیں آتی تب تک رپورٹ نہیں آئے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا، پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں