arshad sharif ki bewa ka bayaan tashweeshnaak

ارشدشریف کی بیوہ کا بیان تشویشناک ہے، شاہ محمود قریشی۔۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات ہوئیں نہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور دھمکیوں پر کوئی ایکشن ہوا ، یہی سلسلہ چلتے چلتے اب مراد سعید کو دھمکیوں تک پہنچ چکا ہے ، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ارشد شریف شہید کی بیوہ کا بیان انتہائی تشویشناک ہے ریاست پر فرض ہے کہ نہ صرف ارشد شہید کے ورثا کو فوری انصاف دلائے بلکہ اس سنگین معاملے پر شفاف تحقیقات کروا کر اداروں کی ساکھ متاثر ہونے سے بچائے ، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ریاست کے دونوں بڑے اداروں کو ارشد کے ورثا کو انصاف دلانا چاہئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں