sahafion par bogus muqadmaat azaadi sahafat ke par katray ke mutradif hai

ارشدشریف کی برسی، پی ایف یوجے ورکرز کی دعائیہ تقاریب۔۔

پاکستان کے معروف جید صحافی شہید ارشد شریف کی دوسری برسی ہر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی اپیل پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کی گئی جن میں شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جبکہ پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور آ ر یو جے کے صدر بلال عزت نقوی ۔ جہانگیر بلوچ سمیت دیگر عہدیداروں نے اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں شہید ارشد شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ ارشد شریف نے حق و سچ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ نڈر اور بہادر انسان تھے ۔ ان کی صحافتی خدمات کبھی نہیں بھلائی جا سکتی ۔ ایسے صحافی برسوں میں پیدا ہوتے ہیں۔راولپنڈی یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ فیصل آباد یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ سرگودھا یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ گجرانوالہ یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ کراچی یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز ۔ مٹیاری ۔ میرپور خاص ۔ نواب شاہ۔ بدین ۔ ٹنڈوالہ یار ۔ ٹھٹھہ ۔ سانگھڑ ۔ یونٹوں اور بلوچستان و خیبرپختونخوا کے مختلف یونٹوں میں دعائیہ تقریبات ہوئی۔ شہید ارشد شریف کی برسی کی تقریب پر پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال۔ جنرل سیکریٹری شاہد علی۔ سینئر نائب صدر ناصر شیخ۔ نائب صدر توصیف احمد اور شکیل یونین کانگا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید ارشد شریف کے قتل میں ملوث ملزمان اور ان کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ملک بھر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اس  کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شہید ارشد شریف کے نام سے منسوب اعلیٰ سطح ایوارڈ کا اجراء کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں