arshad sharif keliye dastakhti muheem aaj hogi

ارشد شریف کیلئے دستخطی مہم آج ہوگی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانامحمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی دور میں صحافی محفوظ نہیں رہے، ارشد شریف شہید کے قتل کے بعد ایک ایسی خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے  جس پر ہر شخص پریشان ہے، اب تک اس کیس کے حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، پی ایف یو جے اب اس پر باقاعدہ تحریک چلانے جارہی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں’’ ارشد شریف کو انصاف دو، صحافیوں کو تحفظ دو‘‘ دستخطی مہم شروع کریں گے، جس کا آغاز جمعرات 24 نومبر سے ہوگا ،جس میں ملک بھر میں دوپہر 2 سے شام 5بجے تک کیمپ لگائے جائیں گے، ان کیمپس میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ تحریک کا حصہ بنیں گے،جس کے بعد دوسرے مرحلے میں دستخطی مہم کی بنیاد پر ملک بھر کے تمام مکتبہ فکر کی طرف سے ایک ہی آواز سامنے آنے پر تمام صوبوں کے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں اور تمام ہیومن رائٹس کی تنظیموں کو خط لکھے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں اسلام آبا دسپر یم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ دریں اثناء کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے کے یو جے کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پہنچ کر اس دستخطی مہم کا حصہ بنیں اور ارشد شریف شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں