wazir e azam ne muatbar inquiry commission nahi banaya | Salman Iqbal

ارشدشریف کے اہل خانہ کی مکمل کفالت کا اعلان۔۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے چیئرمین سلمان اقبال  نے مقتول صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ کی مکمل مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔سلمان اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ صحافی کے بچوں کے خود انحصاری تک امداد جاری رہے گی۔دریں اثنا سندھ کے  وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔ناصر حسین شاہ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کی فیملی کی مدد کے لیے کسی ٹیلی تھون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر طرح کی ذمہ داری لیتا ہوں،  اگر میں نہیں ہوں گا تو میرے بیٹے یہ وعدہ نبھائیں گے، انشااللّٰہ۔واضح رہے کہ ارشدشریف کو اس ہفتے کینیا میں قتل کیا گیا تھا۔ بدھ کو ان کی میت نجی طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی گئی جبکہ ان کی نماز جنازہ جمعرات کی دوپہر فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں