نیشنل پریس کلب، پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے کہا ہے کہ ارشد شریف کا قتل کسی ایک فرد کا نہیں پوری پاکستانی صحافت کا قتل ہے جس کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سینئر صحافی ارشد شریف شہید کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے اہلکاروں کی بریت اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاجی اجلاس میں مقررین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیا کی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے اور قتل میں ملوث اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، ارشد شریف مرحوم کی اہلیہ جویریہ صدیق، صدر آر آئی یو جے عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، فنانس سیکرٹری نیئر علی و دیگر نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کیا۔دیگر مقررین میں مبارک زیب، عامر سجاد سید، شہزاد چوہدری، ریاض احمد، فہد شہباز خان بھی شامل تھے۔